حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل مخالفت اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر جاری حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل داغے۔ اس کارروائی کے دوران داغے گئے ایک ایرانی میزائل پر درج تحریر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں پر مسلسل حملے جاری رہے، جبکہ جنگ بندی کی کوششوں کو بھی بارہا مسترد کیا گیا۔ ان حالات کے بعد ایران نے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور جارحیت کے تسلسل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔
میزائل پر درج متن میں کہا گیا: "خدا کے نام سے، وہ خدا جس کی قدرت ہر بحری بیڑے، طیارے اور فوج سے بالاتر ہے۔ حضرت عیسیٰؑ کے خدا، حضرت موسیٰؑ کے خدا اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے خدا کے نام سے۔"
پیغام میں دنیا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ "ہم ایک مجرم گروہ سے برسرِ پیکار ہیں۔ ایپسٹین جزیرے کے فاسد عناصر کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔"
متن میں مزید کہا گیا کہ "دنیا کو فساد اور سودی نظام سے پاک کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے، اور یہ راستہ حضرت عیسیٰؑ اور حضرت موسیٰؑ کی تعلیمات کے مطابق ہے۔"
سوشل میڈیا پر اس میزائل کی تصاویر اور اس پر درج عبارت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اس پیغام کو اپنی فوجی کارروائی کے سیاسی اور نظریاتی مؤقف کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ